نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گرینڈ ویو انسٹیٹیوٹ کے صدر رین-لیبو کی بیجنگ میں ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے گرینڈ ویو انسٹیٹیوٹ کے صدر رین-لیبو (Ren Libo) کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا.

وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم و تحقیق کے شعبے میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا.

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان چین سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں تبادلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس باہمی تبادلے سے ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہونے کا خواہاں ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں