نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم صدر شی جن پنگ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کیلئے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے گریٹ ہال آف پیپلز پہنچے جہاں چینی صدر شی جن پنگ (Xi Jinping) اور خاتون اول پانگ لی-یوان (Peng Liyuan) نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. نگران وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی.

گریٹ ہال آف پیپلز میں منعقدہ اس عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا، قزاقستان، ازبکستان، پاپؤا نیو گِنی، موزامبیک چلی اور دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی.

نگران وزیرِ اعظم نے عشائیے میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں.

اپنا تبصرہ لکھیں