اسلام آباد : نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر
اہم ملاقات ہوئی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا.دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا.وزیراعظم پاکستان نے گفتگو کے دوران صدر پیوٹن کو بتایا کہ وہ بطور سینیٹر روس کا دورہ کر چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، توانائی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی.