معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی جواد سہراب ملک کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے اعلیٰ سطحی ملاقات

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی جواد سہراب ملک کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی جس میں جواد سہراب ملک نے سفیر سعودی عرب سے سالانہ 10 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کی انٹیک پر زور دیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کیلیے افرادی قوت کی برآمد کو مضبوط بنانے پر اہم اقدامات کئے جائیں گے ۔

جواد سہراب ملک کا کہناتھا کہ فی الحال ، تقریبا 5 ملین پاکستانی سالانہ سعودی عرب جاتے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے سفیر سے ملاقات کے دوران 10 لاکھ سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کرنے کی پاکستان کی صلاحیت پر زور بھی دیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ایک ہنر مند لیبر فورس پول بنا رہی ہے۔ نیز افرادی قوت پاکستان نے سعودی عرب کو اپنی متنوع افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنایا۔انہوں نے دوران ملاقات روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور تنخواہوں کو بہتر بنانے پر توجہ بھی دلائی ۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا معاون خصوصی کی جانب سے پیش کردہ تجویز کی حمایت کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر پرعزم ہے۔ اس سمت میں پیشرفت کیلیے اہم اجلاس آئندہ سعودی عرب میں ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں