اسلام آباد: سفیر پاکستان شکاگو میں آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن ) کی جانب سے منعقدہ اعلیٰ سطحی سمٹ میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اوپن شکاگو کی جانب سے منعقدہ اس اعلیٰ سطح کی سمٹ میں معروف کاروباری حضرات ، طالبعلم اورمختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی۔
ایک روزہ سمٹ میں ماہرین جدید ٹیکنالوجیز، سماجی و معاشی ٹرینڈز اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے نیتجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز اور مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔پیشہ وارانہ شخصیات، ماہرین اور کاروباری حضرات کے روابط اور نیٹ ورکنگ کے حوالے سے یہ سمٹ خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
سفیر پاکستان کی دیگر مصروفیات میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن سے ملاقات شامل ہے۔سفیر پاکستان شکاگو کے سرفہرست تعلیمی ادارے ڈیپال یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے۔علاوہ ازیں مسعود خان پاکستانی امریکی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔