نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہنگو دہشتگرد حملے میں دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے خیبر پختونخواہ پولیس کے سپاہی عمر سعید کو خراج تحسین

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہنگو دہشتگرد حملے میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کا مقابلہ کرنے والے صوابی سے تعلق رکھنے والے جوان کو بہادری پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کے طور پر عمر سعید کو پانچ لاکھ کا انعام بھی دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمر سعید جیسے بہادر جوان ہماری قوم کی ایک آہنی دیوار کی مانند حفاظت کر رہے ہیں۔ہماری پولیس ملک دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہناتھا کہ ہماری پولیس نے مشکل ترین حالات میں بھی ہر موقع پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کام کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں