ٹرانسپورٹ کینیڈا 4 دسمبر سے کراچی جناح انٹرنیشنل کا دورہ کرے گا

اسلام آباد (سی این این اردو): ٹرانسپورٹ کینیڈا 4 دسمبر سے کراچی جناح انٹرنیشنل کا دورہ کرے گا۔

ٹرانسپورٹ کینیڈا کی دو رکنی ٹیم جناح انٹرنیشنل کے سیکورٹی آڈٹ اور اسیسمنٹ کے لی پاکستان ے آ رہی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، ٹرانسپورٹ کینیڈا کے دورہ کا مقصد پی آئی اے کی کینیڈا کے لئے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔

ان کی آمد کے موقع پر ، سول ایویشن اتھارٹی ٹرانسپورٹ کینیڈا کو دورہ کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم فلائٹ آپریشنز، بیگیج کنٹرول، کارگو آپریشن، ایکسیس کنٹرول، پیری میٹر سیکیورٹی، سی اے اے، پی آئی اے، اے ایس ایف، کارگو کمپلیکس، فلائیٹ کچن اور ریکارڈز کے طریقہ کار کا بھی جائزہ بھی لے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں