وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر بہرام عین الہی سے قاہرہ میں ملاقات

اسلام آباد (سی این این اردو) : وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر بہرام عین الہی سے قاہرہ میں ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبہ میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اس موقع پر ندیم جان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران سے تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کا صحت کے شعبے کی سب سے بہترین پریکٹسز سے طبی نگہداشت میں بہتری کو یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ندیم جان نے ایرانی ہم منصوبے کو پاکستان میں عالمی ہیلتھ سیکورٹی پر بھی مدعو کیا۔

ایرانی وزیر صحت نے ڈاکٹر ندیم جان کو مناسب وقت پر ایران کے دورے کی دعوت دی۔

اس کے علاؤہ دونوں ممالک کے وزرائے صحت نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاقِ کیا ہے۔وباؤں سے نمٹنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سیکورٹی کو مضبوط ،مکمل اور فعال بنانے کیلئے اقدامات بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز کے ادارے کو مضبوط بنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں