تفصیلات کے مطابق سی۔ٹی۔ڈی آپریشنل ٹیم کی کامیاب کاروائی۔گلگت بلتستان میں آئیس فروخت کرنے والا پہلا ملزم گرفتار۔۔
آئی۔جی۔پی گلگت بلتستان اور اے آئی جی سی۔ٹی۔ڈی کی ھدایت کی روشنی میں سی۔ٹی۔ڈی آپریشنل ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران انسپیکٹر بشارت حسین اور سب انسپکٹر عارف جان کی نگرانی میں سی۔ٹی۔ڈی اپریشنل ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروشت عرفان علی ولد محمد ضیاء سکنہ یاسین حال مقیم علی محلہ کشروٹ کو ایک کامیاب چھاپے کے دوران بوائز ھائی سکول کشروٹ کے ساتھ خالی پلاٹ میں چھاپہ مار کر ملزم مذکور سے 50گرام آئس اور60گرام چرس برآمد کیا بعد ضرروری کاروائی ملذم مذکور کو آئس اور چرس سیمیت تھانہ ائیر پورٹ کے حوالہ کیا گیا۔یاد رھے کہ سی۔ٹی۔ڈی آپریشنل ٹیم نے قبل آزیں بھی کئی کئی ملزمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے کروانے میں اپنا اھم کردار ادا کیا ھے۔ یاد رکھے سی۔ٹی۔ڈی اپریشنل ٹیم مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے گی