کراچی میں ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں جمعہ کی شب تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جب وہ موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شہباز میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں