بین الاقوامی نوجوانوں سے رابطے کے لیے آوازہ ڈپلومیٹک فورم کا قیام

پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم گذشتہ پچاس برس سے نوجوان نسل کی فلاح و اصلاح کے لیے سرگرم عمل ہے حال ہی میں صدارتی ایوارڈ یافتہ صحافی ڈاکٹر فاروق عادل نے واہ کینٹ دورے کے دوران اپنی شہرت یافتہ معلوماتی ویب سائٹ “آوازہ” کے نام۔کی مناسبت سے پاکستان یوتھ لیگ کے پلیٹ سے بین الاقوامی نوجوانوں کے ساتھ رابطے اور باہمی اشتراک کے لیے “آوازہ ڈپلومیٹک فورم”کے قیام کا اعلان کیا اس کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کی ترقی کی اسباب کا جائزہ لے کر پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جائے گی نوجوان نسل میں مثبت ذہنیت کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی نیز دیگر ممالک کے نوجوانوں کے ساتھ اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

ڈاکٹر فاروق عادل کے اعلان کے مطابق عفت رؤف کو اس فورم کا سربراہ بنایا گیا ہے اس موقع پر چیئرمین پاکستان یوتھ لیگ عابد حسین ،ڈپٹی چیئرمین جاوید اقبال مرزا نے فورم کی سربراہ کو مبارکباد پیش کی

اپنا تبصرہ لکھیں