ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیارویت ھلال کمیٹی

چئیرمین رویت ھلال کمیٹی مولانا عبدلخبیر آزاد نے ربیع الاول کا چاند نظرنہ آنے کا اعلان کر دیا۔بروز 18ستمبر یکم ربیع الاول ہو گا۔چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین کے ہمراہ، مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپارکو، موسمیات اور میڈیا کے نمائندے شریک بھی شریک تھے.جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارلخلافوں میں بیک وقت جاری رہے۔

مرکزی رویت ھلال کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی اراکین مفتی ضمیر ساجد، مولانا ابو بکر صدیق، پیر ممتاز ضیاء نظامی، مولانا اقبال نعیمی، مفتی عبدالسلام، مولانا ہارون رشید بالاکوٹی، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین، محکمہ موسمیات سے عمران احمد صدیقی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں