اسلام آباد (سی این این اردو): پاکستان کے عوام اور حکومت مراکش کی مملکت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ روز زلزلے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم نے مراکش کو اپنی مدد کی پیشکش سے بھی آگاہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ، رباط میں ہمارے سفارت خانے نے پاکستانی کمیونٹی سے ان کی حفاظت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔
ہم اس سانحے کے تناظر میں مراکش میں موجود پاکستانیوں کی سہولت کے لیے صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے۔