علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور میں پہلے ایئر سائیڈ سیفٹی آگاہی کورس کا انعقاد

اسلام آباد (سی این این اردو):علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور میں پہلے ایئر سائیڈ سیفٹی آگاہی کورس کا انعقاد سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب سے کیا گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ، مذکورہ کورس لاہور ائیرپورٹ پر ایک ہفتہ جاری رہا۔کورس کا مقصد ائیر سائیڈ عملہ کو سیفٹی پروٹوکولز کی جامع معلومات اور ان کو نافذ کرنے کی اضافی صلاحیت سے لیس کرنا ہے۔

کورس کے اختتام پر ائیرپورٹ منیجر اور سی او او (اے آئی آئی اے پی) نے کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکیٹس دیئے۔

ائیرپورٹ مینیجر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ کورس نہ صرف براہ راست شریک عملے کے لئے مفید ہے بلکہ اس کے ہوائی اڈے کی مجموعی سیفٹی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں