اسلام آباد (سی این این اردو): اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک مراکش کی عوام کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے اللّٰہ تعالٰی سے دعا کی کہ مسلم برادر ملک مراکش اور اس کی عوام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمان، گورنمنٹ اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مراکشی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔