عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ مشعال ملک

اسلام آباد: جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی) کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین(ستارہ پاکستان) نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خواتین کو بااختیار بنانے وانسانی حقوق مشعال حسین ملک سے ملاقات کی۔ راجہ نجابت حسین نے انسانی حقوقاور خواتین کو بااختیار بنانے پر معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی بڑھتی ہوئی بربریت پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ خوبصورت وادی بھارتی فوجی چھاونی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل( جے کے ایس ڈی ایم آئی) کشمیر مہم کو بین الاقوامی سطح پر تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھارتی جیلوں میں قید جے کے ایل ایف کے رہنما محمد یاسین ملک اور دیگر کشمیری قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ فاشسٹ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے بربریت اور دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دیں۔ تاہم قابض حکام تحریک آزادی کے شعلوں کو بجھانے میں بری طرح ناکام رہے۔ مشعال نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ان کے شوہر سمیت سینئر حریت رہنماوں کو بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں غیر قانونی حراست میں رکھا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے واضح کیا کہ قابض بھارتی افواج گزشتہ ستر سالوں سے فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں لیکن ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا بلکہ یہ جابرانہ اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوئے۔ مشعل نے زور دیا کہ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کے ادارے بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور بھارت پر دبا ڈالیں کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے متفقہ فارمولے اور وادی کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں