اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گوجر خان میں سوار حسین شہید (نشان حیدر) کے مزار پر حاضری

اسلام آباد (سی این این اردو): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گوجر خان میں سوار حسین شہید (نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سوار حسین شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قوم کے جری سپوت سوار محمد حسین شہید نے ملکی دفاع کو محفوظ بناتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔کیپٹن سرور شہید، سوار محمد حسین شہید سمیت پورے ملک کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کی خاطر جانوں کی قربانیاں دینے والوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔9 مئی کے واقعات کو ملکی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ملک اور افواج پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

مزید برآں راجہ پرویز اشرف نے علاقہ عمائدین کے مسائل بھی سنے اور ان کو حل کروانے کی یقین دہائی بھی کروائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں