ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بھیکاریوں کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔پیر کے روزاسلام آباد پولیس کی کی طرف جاری بیان میں بتایا گیا بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی گئی ہیں۔گذشتہ ماہ 914 پیشہ ور بھکاریوں کو تھانوں میں منتقل کیا گیا.
بھکاری ایکٹ کے تحت 18 مقدمات اور 17 کلندرے درج کیے گئے۔
367 کم عمر بھیکاری بچوں کو ایدھی سنٹر منتقل کیا گیا۔جبکہ گذشتہ ماہ 247 مرد، 47 خواتین،367 بچے اور 253 خواجہ سراؤں اور دیگر کے خلاف کارروائی کی گئیں۔
بھکاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ان کو قانون کے مطابق مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا۔پولیس کی طرف سے بھکاریوں کے سرپرستوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر 6674 بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ترجمان پولیس نے کہا شہریوں سے گذارش ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کو رقم دے کر حوصلہ افزائی نہ کریں۔