علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قرنطینہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد (سی این این اردو): علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قرنطینہ ہسپتال کا سنگ بنیاد بروز سوموار رکھ دیا گیا۔

اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے صحت جناب ندیم جان نے قرنطینہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

ڈائریکٹر بارڈر ہیتھ سروسز ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ اور ائرپورٹ منیجر نذیر احمد خان نے بھی شرکت کی۔

قرنطینہ ہسپتال کا مقصد صحت کے حوالے سے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔قرنطینہ ہسپتال کا مقصد متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں