سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائرپورٹس پر سیکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات

اسلام آباد (سی این این اردو): ملک کے بڑے انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر عالمی معیار کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا ۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ، ملک کے بڑے ائرپورٹس پر جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ بیگج اسکیننگ مشینیں نصب کی جائیں گی۔ انتیس جدید بیگج اسکیننگ مشینیوں کا نومبر یا دسمبرتک تنصیب کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر تیس سے زائد جدید واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے جائیں گے۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس واک تھرو گیٹس کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کئے جائیں گے۔

بیس اضافی واک تھرو گیٹس ائیرپورٹس پر نصب کئے جائیں گے، جبکہ دس واک تھرو گیٹس بوقت ضرورت کے لیے دستیاب رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں