شیر کا کراچی کی شارع فیصل پر مٹر گشت،شہریوں میں خوف و ہراس, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک (سی این این اردو): کراچی کی شارع پر فیصل عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر عمارت کی پارکنگ میں آن پہنچا.

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیر کو گاڑی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران وہ گاڑی سے اتر کر عمارت میں چلا گیا، پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ شہریوں کی تعداد بھی جمع ہوچکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو غفلت برتنے پر حراست میں لے لیا۔ شیر عمارت کی پارکنگ میں موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بیسمنٹ میں جانے سے منع کیا جارہاہے، شارع فیصل پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں