یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات

اسلام آباد (سی این این اردو): یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ورپی یونین کی سفیر نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو اہم قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی تجارتی رعایت کو سراہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، گوہر اعجاز نے پاکستان کی عالمی برآمدات کو 80 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے کے اپنے وژن کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت بھرپور طریقے سے فریم ورک تیار کر رہی ہے جہاں خصوصی توجہ سٹریٹجک برآمدی منڈیوں اور ممکنہ مصنوعات پر مرکوز ہو گی۔

EU-27 زون پاکستانی کاروبار کے لیے سب سے بڑے برآمدی مقامات میں سے ایک ہے۔ GSPسکیم کا تسلسل پاکستان کو مدد دے گا۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر ریناکیونکا نے وزیر اعجاز کے وژن کی تعریف کی اور یورپی یونین کی طرف سے وزارت تجارت کی مدد کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں