فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2023جماعت گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2023جماعت گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات نتائج کا اعلان کردیا ۔فیڈرل کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلباء کا تناسب %61.82 جبکہ جماعت بارہویں جماعت میں پاسنگ پرسنٹیج %83.86 رہی ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے پری میڈیکل گروپ میں پنجاب کالج ایچ الیون سے تعلق رکھنے والی ایشل شاہنواز فاطمہ نے 1075 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ سے ہانیہ عثمان نے 1072 نمبر لے کر دوسری ، آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ردا ملک نے 1066 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔ پری انجینئرنگ گروپ میں آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے تعلق رکھنے والی عشباء فاطمہ نے 1069 نمبر لے کر پہلی ، اے پی ایس راولپنڈی کینٹ سے عائشہ ظفر نے 1059 نمبر حاصل کر کے دوسری ، اے پی ایس چکلالہ کینٹ سے زویا احمد نے 1054 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سائنس جنرل گروپ میں حیرہ عارف جن کا تعلق کے آر ایل کوہٹہ سے ہے 1045 نمبر لے کر پہلی ، ماہ نور اے پی ایس راولپنڈی نے 1044 نمبر لے کر دوسری ، اور عمارہ امین آئی ایم سی جی آئی ایٹ فور نے 1038 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
کامرس گروپ میں حمدا اشرف پنجاب کالج اٹک نے 1064 نمبر لے کر پہلی ، گلشن فاطمہ پنجاب کالج اٹک 1031 نمبر لے کر دوسری ، ایمان خان پنجاب کالج جی سکس ون اسلام آباد 1030 نمبر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ہیومینٹیز گروپ میں حافظہ تنظیلہ شیر عسکریہ کالج راولپنڈی 1018 نمبر لے کر پہلی ، آفاف طاہر ، پاکستان انٹرنیشنل سکول سعودی عربیہ نے 1003 نمبر لے کر دوسری ، صلیحہ نواز فوجی فاؤنڈیشن کالج برائے خواتین راولپنڈی کینٹ نے 1000 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم زمہ داریاں نبھانے کا موقع ملا ہے ۔ یہ ہماری کامیابی ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی ہونہار بچے اپنا مقام رکھتے ہیں۔آخر میں کامیاب ہونے والے اپنے ہونہار بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم پہلی دفعہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کا ایک ساتھ برائے سال 2023 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے وفاقی وزیر تعلیم کو امتحانی نظام سے بریف کیا اور بتایا کہ فیڈرل بورڈ کامیابی سے ایس ایل او بیسڈ امتحان لے رہا ہے جس سے طلباء وطالبات کو آنے والے دور میں اس امتحانی نظام فائدہ پہنچے گا۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے انٹرمیڈیٹ کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں