پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ آج بروز منگل کھیلا جائے گا، 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج سے سری لنکا میں آغاز ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ سے قبل دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں مد مقابل ہوں گی۔

اب تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان 4 میچز کھیلے گئے ہیں اور تمام میں پاکستان کی ٹیم فاتح رہی ہے، افغانستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے پہلے کے مقابلے میں اب بہتر کھیل پیش کر رہی ہے۔

پاکستان کے خلاف افغانستان کوئی میچ تو نہ جیت سکی لیکن 2019 ورلڈکپ میں پاکستان کو ٹف ٹائم دے چکی ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیت چکی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دو میچز ہمبنٹوٹا اور آخری کولمبو میں کھیلا جانا ہے، سیریز کا پہلا ون ڈے کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں