صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2022-2023 ء کی رپورٹ پیش کر دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان، محمد اجمل گوندل، نے مالی سال 2022-2023 ء کی رپورٹ پیش کر دی۔

اس موقع پر صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ آڈٹ عمل مزید مؤثر بنانے کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ آڈیٹر جنرل ملک میں آڈٹ کے نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کریں۔آڈٹ عمل میں بہتری سے ملک میں بہتر گورننس کے فروغ ، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملے گی۔ آڈیٹر جنرل ادارے کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اہداف کا تعین کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل حکومت کو بہتر گوررننس کے فروغ میں بھرپور مدد فراہم کرے۔ بہتر اندرونی کنٹرول، ٹیکنالوجی، آٹو میشن اور عالمی معیار کے مطابق آڈٹ کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے ملک میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں