اسلام آباد (سی این این اردو): نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھالنے کے بعد ہفتہ کے روز مختلف میڈیا ہاﺅسز کا دورہ کیا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات روزنامہ نوائے وقت، دی نیشن، اوصاف، دنیا نیوز، سماءنیوز، 24 نیوز، اے آر وائی نیوز، ڈان نیوز اور نیشنل پریس کلب بھی گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام کرم فرماﺅں، دوستوں اور احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بے حد پذیرائی فرمائی، اپنی دعاو¿ں اور نیک تمناوں سے حوصلہ افزائی کی۔ اپنے صحافتی گھر نیشنل پریس کلب کے تمام عہدیداروں اور ساتھیوں نے بڑی محبت دی، میں ان سب کا مشکور ہوں۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا، ہم بھرپور مدد کریں گے۔ملک کے بڑے مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا بڑا چیلنج ہے۔سیاسی مخالفت دشمنی میں بدل گئی ہے، اس ماحول کو ختم کرنا ہوگا۔لوگوں کو قومی اتفاق کی طرف لے جانا ہوگا۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف ضرور کریں لیکن دشمنی نہ کریں،عدم برداشت کا خاتمہ ضروری ہے، وزارت اطلاعات میڈیا کے ساتھ مل کر عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے گی۔انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن بہتر بتا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری کے ایک نمائندے کے طور پر سازگار پیشہ وارانہ ماحول کی فراہمی اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح رہے گی۔
سینئر صحافی اور اینکر کامران یوسف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر افسوس ہے، پنجاب حکومت ان کو لوٹنے والے مجرموں کی گرفتاری کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے اکانومی کے ممتاز رپورٹر شہباز رانا کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
مزید برآں ،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین