اسلام آباد (سی این این اردو): اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد کے باسیوں کے لیے 19 اگست2023 کو ٹریفک الرٹ بذریعہ ٹویٹر اکاؤنٹ جاری کیا گیا۔
“عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسلام آباد چوک سے لیکر G-11 کی طرف جانے والا روڈ اور اس کے ساتھ ساتھ G-13 سے کشمیر ہائے وے کی طرف داخل ہونے والے روڈ کو فی الحال بند کیا گیا ہے۔ جبکہ متبادل راستہ جی-12 سےمیٹرو پل تک دیا گیا ہے”۔
لہٰذا معزز شہریوں سے گزارش ہے کہ اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں اور متبادل راستہ اختیار کریں۔