ایران نے روس کو کوئی بیلسٹک میزائل فراہم نہیں کیئے:ایرانی وزیر خارجہ عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے ایرانی شپنگ لائنز پر پابندی کے فیصلے کے رد عمل میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے اس اقدام کا کوئی قانونی، منطقی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

سید عباس عراقچی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ صدر زیلنسکی نے ذاتی طور پر تصدیق کی ہے کہ روس کو کوئی ایرانی بیلسٹک میزائل برآمد نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، یورپی یونین اس بات کے لیے تیار نہیں کہ وہ ایرانی ایئرلائنز پر پابندی کے ذریعے مسافروں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے کے عمل سے دستبردار ہو۔حالانکہ یہ کارروائی روس کو ہماری طرف سے میزائل فراہم کرنے کے الزام کے تحت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یورپی یونین میزائل برآمد کرنے کے اسی جھوٹے بہانے کو استعمال کرکے ہماری شپنگ لائنز پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس طرز عمل کا کوئی قانونی، منطقی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ درحقیقت، یہ طرز عمل اسی بات کا باعث بنتا ہے جسے یورپی یونین روکنا چاہتی ہے۔

عراقچی نے کہا کہ آزاد جہاز رانی، سمندری حقوق کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔جب چند مخصوص گروہ اسے استعمال کرتے ہیں تو ان کی تنگ نظری کے نتائج عام طور پر انکے گلے پڑجاتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں