انشو رنس کے کاروبار میں شفافیت اور بہتر معیار کو فر وغ دیا جا ئے۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی

انشو رنس انڈ سٹر ی میں بدانتظامیوں کا ازالہ: ایک امبڈ سمین کا نقطہ ء نظر“ کے مو ضو ع پر ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے ویبینا ر سے وفاقی محتسب اعجاز احمد نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جنہیں انشورنس کے لیے الگ سے محتسب کا ادارہ قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے جو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے منصفانہ تحفظ کے لیے بہترین نگرانی کا طریقہ کار پیش کرتا ہے۔. وہ اسلام آباد میں وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے تعاون سے ایشین اومبڈسمین ایسوسی ایشن (AOA) کے زیر اہتمام بین الاقوامی ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ جناب اعجاز احمد قریشی ایشین اومبڈسمین ایسوسی ایشن (AOA) کے موجودہ صدر بھی ہیں جو کہ ایشیائی خطے میں محتسب کے اداروں کا 47 رکنی غیرسیاسی اور پیشہ ورانہ مضبوط ادارہ ہے۔ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا عزم ملک کے آئین کا سنگ بنیاد ہے۔ پاکستان نے اس موضوع پر انسانی حقوق کے متعدد اقدا مات کی توثیق کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انسانی حقوق کی اجتماعی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق ان رہنما اصولوں کا بھی حوالہ دیا جن کی توثیق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کر رکھی ہے۔ مز ید براں انہوں نے کاروباری سرگرمیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق پر پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب (FIO) کا ادارہ، انشورنس انڈسٹری میں کاروباری طریقوں کے بہترین معیارات کو فروغ دینے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔بعد ازاں وفاقی انشورنس محتسب (ایف آئی او) ممتاز علی شا ہ نے انشورنس آرڈیننس 2000ء کے تحت قائم ہونے والے ادارے کے مینڈیٹ اور کام کے دائرہ کار کے بارے میں بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ان کا ادارہ پاکستان کی انشورنس انڈسٹری میں بدانتظامی کے خلاف منصفا نہ اور مسا وی اصو لوں کے مطا بق کا رروائی کر تا ہے اور متا ثرہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور جلد از جلد ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ویبینار کا مقصد پاکستان کے تجربات، مسا ئل کے حل کے لئے بہترین طریقوں اور انشورنس محتسب کے ادارے کے فریم ورک کے بارے میں ایشیاء اور اس سے باہر محتسب کے اداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر نا ہے۔ ویبینار میں ایشیائی محتسب ایسوسی ایشن (اے او اے)، او آ ئی سی محتسب ایسوسی ایشن (OICOA)، انشورنس ریگولیٹری اداروں اور مختلف ممالک میں کام کرنے والے کمیشنوں کے ایک سو سے زائد نمائند وں نے شرکت کی۔ علا وہ ازیں ویبینار میں پا کستان کے وفاقی انشورنس محتسب، وفاقی ٹیکس محتسب، وفاقی بینکنگ محتسب اور پا کستان کی انشورنس کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں