سری لنکا ایئر فورس کے کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات، دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

سری لنکا ایئر فورس کے کمانڈر ایئر مارشل راپ راجپکسا، جو ان دنوں پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایئر مارشل راپ راجپکسا نے پاکستان مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر پہنچنے پر سری لنکا ایئر فورس کے کمانڈر کو تینوں افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں