چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت صدر پاکستان کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے کا دورہ کے دوران چینی سفیر جیانگ زئے دونگ کے ساتھ ملاقات کی

صدر مملکت نے سفیر چین سے 7 اکتوبر کو دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت ، گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا انھوں نے دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے ،دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتی شراکت داری نہیں دیکھ سکتے ، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں، صدر مملکت نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں