بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے:سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خبروں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ تحقیق اور سچائی پر مبنی معاشرتی اصلاح کے لئے بنائی گئی خبر نظام کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے،
سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے۔

مختلف خطوں اور پاکستان کے تمام صوبوں کے حالات یکسر مختلف ہیں۔بلوچستان میں محدود مواصلاتی نظام اور خبر کی تحقیق میں صحافیوں کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے.سوشل میڈیا کے دور میں روایتی صحافت کا ٹرینڈ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔بدلتے حالات میں بھی کسی خبر کی تصدیق اشد ضروری ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات پر مبنی خبریں معاشرے میں بے چینی مایوسی اور بگاڑ کا سبب بنتی ہیں۔
خبروں میں سچائی کی تصدیق صحافیوں کا عزم اور وطیرہ ہونا چاہئے۔ سوشل میڈیا جہاں اطلاعات کے پھیلاؤ میں انقلاب ثابت ہوا وہاں نقصانات بھی ہوئے۔ سوشل میڈیا پر کلک بیٹ اور سنسنی خیزی نے سچائی اور تصدیق کے عمل کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ایسے ماحول کے برعکس روایتی صحافت اپنا مثبت اور زمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اور جھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں