اسلام آباد میں کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے،سکورٹی گارڈ قتل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیٹی کی بڑی واردات ہوئی ہے اور مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے جبکہ مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو بھی قتل کردیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے فراش ٹاؤن میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے بینک کی کیش وین کے عملے پر فائرنگ کی جس سے سکیورٹی گارڈ سلمان جاں بحق جبکہ دو گارڈ زخمی ہوگئے.اس کے بعد ڈاکوکیش وین سے دو بیگز میں موجود 3 کروڑ 68 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں بنک گاڑی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں مختلف سپیشل انویسٹیگیشن پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ایس ایس پی آپریشنز ،ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ، متعلقہ ایس پی ٹیموں کے ممبران ہوں گے۔

پولیس ٹیمیں جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گی۔پولیس ٹیموں نے شواہد اور جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں