پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب اور مہمانوں نےکیک بھی کاٹا

پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم، وائس چانسلر،پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے کہا کہ ہم سب کا علمی درسگاہ سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داریاں معاشرے کے دوسرے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہیں زیادہ ہیں۔ اور یونیورسٹی کے حوالے سے ہم نے جو ترجیحات متعین کی ہیں ان میں عالمی سطح کی تحقیق، پرسکون اور سازگار علمی ماحول، سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ اور بین القوامی اداروں سے اشتراک شامل ہے ۔اس لئے نہ صرف تعلیم بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اور والدین پر زور دیا کہ پاکستان کے قیام کے حوالے سے بزرگوں کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں اور کی جانے والی انتھک کوششوں سے اپنے بچوں کو ضرور آگاہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی میں منعقدہ پرچم کشائی کی سادہ اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اس موقع پر شرکاء کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ درسگاہ کی ترقی اور اسے عالمی معیار کے مطابق لانے کے لئے کوشاں ہے۔ تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ مختلف فیکلٹیز کے ڈین و ڈائریکٹرز، اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ازیں وائس چانسلر نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی سیکیورٹی اہلکاروں نے پرچم کو سلامی پیش کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم فیکلٹی ممبران اور طلباء نے یونیورسٹی میں مختلف مقامات پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا اس کے علاوہ وائس چانسلر وائس و دیگر نے مری روڈ پر مفت پودے بھی تقسیم کئے

اپنا تبصرہ لکھیں