اسلام آباد ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے اور بچی کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوۓآن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں طیب شہزاد اور ذیشان حیدر شامل ہیں۔ملزمان نے کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کیں۔ملزمان نے متاثرہ بچی کا قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیا۔
تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزمان کے موبائل سے مذکورہ واٹس ایپ اکاونٹ برآمد کر لیا ۔جبکہ ملزمان کے موبائل سے کمسن بچی کا قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے بعد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔