صدر مملکت کا حالیہ بارشوں میں ملک کے مختلف حصوں میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں جاں حق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے متاثرین کےلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا .

انھوں نے کہا کہ بارشوں سے منسلک حادثات اور قیمتی جانی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،حادثات سے بچاؤ اور نکاسی آب کیلئے انتظامیہ کو بروقت اقدامات لینا ہوں گے صدر مملکت کی حادثات میں جاں حق افراد کےلئے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی

اپنا تبصرہ لکھیں