اسلام آباد پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی جس میں مالی شعبہ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایتھوپیا کے سفیر نے وزیر خزانہ کو ایتھوپیا کی حکومت کے ہوم گرون اکنامک ریفارمز ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا کے سفارت خانے نے گزشتہ دو سالوں میں پاکستان سے دو تجارتی وفود کو ایتھوپیا بیجھنے میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضا فہ ہو رہا ہے۔دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی شعبے میں تعاون ضروری ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی گفتگو میں ایتھوپیا کی حکومت کے ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کو سراہا۔ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانےکے وسیع امکانات ہیں۔