بارانی زرعی یونیورسٹی سب کیمپس اٹک میں شجرکاری مہم کا آغاز

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئے اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بلکہ روزانہ کی بنیاد پر درجہ حرارت میں جو اضافہ ہو رہا ہے اس پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں یونیورسٹی سب کیمپس اٹک میں شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے یونیورسٹی ڈینز، ڈاریکٹرز، پرنسپل افسران، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات،پراجیکٹ ڈاریکٹر اٹک کیمپس و فیکلٹی ممبران کے ہمراہ درخت لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر انھوں نے کیمپس کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کیمپس کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور طلباء کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم کو شروع کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں