نائب وزیراعظم پاکستان نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب چلف برداری میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ پاکستان کےنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار منگل گے روز وفد کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران پہنچے۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان کی اس تقریب میں شرکت کے لیے اعلان کیا گیا تھا۔لیکن صحت کی خرابی کے باعث شہباز شریف ایران کے دورے پر نہ جا سکے۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چند ہفتے قبل تہران میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

ایرانی سفارتی زرائع نے کہا ہے کہ ہم عزت مآب وزیر اعظم کی اچھی صحت اور بحفاظت صحت یابی کی جلد واپسی کے لیے دعا اور خواہش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں