بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیوں میں بدعنوانی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا.ایف آئی اے ملتان سرکل نے شہری کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمان کی شناخت رانا محمد زین اور محمد بلال کے نام سے ہوئی۔محمد بلال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ملازم ہے۔محمد بلال بطور سپروائزر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
جبکہ ملزم زین بطور محمد بلال کا ایجنٹ کام کرتے ہوئے غریب شہریوں سے رقم بٹورتا تھا۔محمد بلال نے شہری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دینے کے لیے رشوت طلب کی۔
ملزمان نے شہریوں کو ملنے والی امداد میں سے کٹوتی کے نام پہ بدعنوانی کی۔ملزم زین شہریوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی کے عوض کمیشن وصول کرتا تھا۔
ملزم 10000 روپے ادا کرنے کے عوض 500 سے 1000 روپے تک کمیشن وصول کر رہا تھا۔ملزم زین نے کٹوتی سے حاصل کردہ رقم کا بڑا حصہ ملزم بلال کو ٹرانسفر کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے