جماعت اسلامی کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شرکت کے لیے کبیر والا سے روانہ ہونے والا قافلے کے تمام شرکا کو موٹروے پر روک کر گرفتار کر لیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں ملک سے کارکنوں کو اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امن ہیں اور حکومت ہمیں پر امن رہنے دے۔اگر دھرنے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو ایک دھرنا متعدد دھرنوں میں تبدیل ہو جائے گا۔
حافظ نعیم نے کہا اعلان کردہ دھرنا بجلی کی قیمتوں میں کمی، ٹیکسز سے نجات، اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز سے نجات کے لیے ہے۔
دوسری طرف پولیس نے شہر کا مختلف مقامات پر دھرنے کے شرکا سے کے انتظامات کر لیے ہیں۔وفاقی دارلحکومت میں داخلے کے مقامات اور دھرنے کے لیے اعلان کردہ مقام ڈی چوک پر بڑی تعداد میں پولیس نفری تعینات کر دی ہے۔
نفری میں بڑی تعداد میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔جبکہ جگہ جگہ قیدی ویینیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل سیل کر دیا ہے۔