ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوۓ عامر حیات اولکھ کو جمعرات کے روز گرفتار کیا۔
ملزم سی ڈی اے میں بطور تحصیلدار فرائض. انجام دیتے ہوئے غیر قانونی ورثاء کو میوٹیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے پلاٹوں کے انتقال میں ملوث پاۓ گئے ہیں۔
ملزم عامر حیات اولکھ نے سی ڈی اے میں دوران تعیناتی ریکارڈ میں ردوبدل کی۔ریکارڈ ٹمپرنگ سے ملزم نے دیگر نامزد ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔
ملزم ماضی میں سی ڈی اے میں بطور تحصیلدار تعینات رہا ہے۔ملزم کو سرگودھا میں واقع متروکہ وقف املاک کے آفس سے گرفتار کیا گیا
ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 11 پلاٹ من گھڑت وارثوں کو الاٹ کیے۔مذکورہ پلاٹوں کی مجوعی مالیت 20 کروڑ سے زائد ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں