ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوۓ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ، طارق جاوید، اور ابوبکر شامل ہیں۔ملزمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں۔ملزمان بھاری رقوم کے عوض افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس فراہم کرتے تھے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارکاروائیاں جاری ہیں۔