کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دارالسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدرز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔گورنر سندھ نے دارالسکون کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بزرگوں کی خیریت دریافت کی،ان کے ہمراہ ان کے ساتھ کیرم بورڈ کھیلا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کسی بیٹے نے بنا مجبوری ماں کو یہا ں چھوڑا ہے سمجھو جنت سے محروم ہوگیا،ماں کی پہلی محبت اس کا بچہ ہی ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماں کی دعا ئیں کبھی ضائع نہیں ہو سکتیں،بچے اپنے ما ں باپ کو بھول جائیں تو یہ بڑی افسوسناک بات ہے.
اسلام میں بھی ماں کا بہت بڑا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنر سندھ میں یقین دلاتا ہوں آیا پہلی بار ہوں اب آتا رہوں گا،آئندہ ہفتے آپ سب لوگوں کے لیے پکنک کا اہتمام کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماں کی اہمیت میرے سمجھانے سے نہیں آپ کے سوچنے سے آئے گی ،زندگی کا لطف اٹھانا ہے تو اپنے ماں باپ کے ساتھ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ “ماں کی محبت کسی بھی تازہ پھول سے زیادہ خوبصورت ہے” یہ الفاظ مزید سچ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ماں، بچے کی پہلی محبت، بہترین دوست اور رہنما ہوتی ہے، ماں کا کردار صرف انسان کے بچپن تک ہی محدود نہیں ہوتا بلکہ اس کی اہمیت انسان کی پوری زندگی میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اکثر اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس قیمتی وقت سے محروم ہو جاتے ہیں جو ہم اپنے پیاروں کے ساتھ گذار سکتے تھے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر بورڈ پر ماں کی اہمیت کے حوالے سے ایک خوبصورت شعر کے ذریعہ اپنے احساسات کی اظہار کیا