بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی نازیبا وڈیوز بنانے والا گینگ گرفتار

ٹیکسلا میں کم عمر لڑکوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گینگ کے 02 ملزمان گرفتارکر لیے گئے

ملزمان قمر زمان اوراحسان الہی نے کم عمر لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے رہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے تین بچے اور ویڈیوز بنانے کا سامان برآمد کر لیا، جس کے فوری بعد مقدمہ درج کر کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مرکزی ملزم احسان کے بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات ہیں ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ،

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کے مطابق پورنو گرافی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں بچوں سے زیادتی ناقابل برادشت ہے، ویڈیوز بنا کر معصوم کم عمر لڑکوں کا استحصال کرنے والے ملزمان نے انسانیت کو شرمسار کیاملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں