صدر مملکت کی جانب سے وفاقی انشورنس محتسب کے نو فیصلے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا
ای ایف یو لائف ایشورنس کی 6، پاک قطر فیملی تکافل کی 3 درخواستیں مسترد کر دی گئی
انشورنس کمپنیوں کے ایجنٹس نے 5 افراد کو ماہانہ منافع کے وعدے پر اسکیموں میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی،رقوم کی واپسی /منافع کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے رابطہ پر دعوے مسترد کر دیے گئے.
ای ایف یو لائف ایشورنس نے 4 لائف انشورنس پالیسی ہولڈرزکے ورثاء کے دائر کردہ ڈیتھ کلیمز مسترد کیے ، متاثرین نے انشورنس محتسب کو شکایات کے ازالے کے لیے الگ الگ درخواستیں دیں.محتسب نے کیسز کی سماعت کے بعد کمپنیوں کو 1 کروڑ 52 لاکھ روپے کی ادائیگی کا حکم دیا.
کمپنیوں نے محتسب کے حکم کے خلاف صدر ِپاکستان کو علیحدہ علیحدہ درخواستیں دیں.صدر ِ مملکت نے فیصلوں میں کوئی قانونی نقص نہ ہونے پر کمپنیوں کی درخواستوں کو مسترد کیا