ہفتہ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کے صدر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنے بیان میں سی ڈی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے۔
گزشتہ 10 سال سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹینس کلب میں انٹرنیشنل اور نیشنل ٹورنامنٹ ہوتے رہے ہیں۔جمعہ کے روز سی ڈی اے کی طرف لیز منسوخ کرنا شہید محترمہ کے نام سےمنسوب ادارے پر حملہ ہے۔
فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سی ڈے عملے نے آج ہفتہ کے روز گراونڈ میں توڑ پھوڑ کی ہے۔سی ڈی اے عملے نے اسلام آباد ہاٸی کورٹ کے اسٹے آرڈر کو پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔
اس سے پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی سازش کی گئی تھی۔اسلام آباد میں ایمبیسی روڈ پر واقع
گراونڈ کی لیز کی منسوخی محترمہ شہید سے منسوب ادارے پر حملہ ہے۔
محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ گراونڈ پر حملہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے تعصب اور نفرت کا عمل ہے۔