صدر مملکت کا شاہ نورانی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کو شاہ نورانی میں المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں صدر نے سوگوار خاندانوں کو صبر کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دینے کی دعا کی۔
انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ صدر نے کہا، “میری ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والے حاجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔” انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں