سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں آج قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
بلآخر یہ تسلیم کیا گیا کہ شہید بھٹو کو عدالت سے انصاف نہیں ملا.قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے استحصالی نظام کا خاتمہ کیا.
قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو وطن پرست راہنما تھے.قائدِ عوام نے لوگوں کو اپنے حقوق کے لیئے بولنا سکھایا.
شہید بھٹو نے پاکستان میں ہر شہری کو ووٹ کا حق دینےکا تصور متعرف کیا۔ شہید بھٹو نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور مسلمانوں کی آواز بنے۔
قائدِ عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر مظبوط کیا۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو
فلسطین کی طاقتور آواز تھے۔وزیرِ اعظم ذولفقار علی بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو پاکستان کچھ اور ہوتا۔