سابق وزیر مذہبی امور طلحہ محمود جے یو آئی کو الوداع کر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔منگل کے روز اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے راہنما نیئر بخاری، باچا خان، فتح اللہ، محبوب اللہ جان اور شازی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلحہ محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا مجھے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے
پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت آئی تھی۔جبکہ ایک ہفتہ قبل صدر مملکت آصف زردای نے ایوان صدر میں دعوت دی اور تفصیلی ملاقات ہوئی۔انہوں نے بھی مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی
میں اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں. میں جب سے سیاست میں ہوں جے یوآئی کا حصہ رہا ہوں.اس وقت پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے.جو ملک کے بڑے ستون ہیں آج کل جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں.ان مشکلات سے نکلنے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے.
ایک سوال کے جواب میں طلحہ محمود نے کہا جے ہو آئی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔تاہم اب جے یو آئی قومی سیاست میں کردار ادا کرنے کے لیے سینٹ اور قومی اسمبلی کا پلیٹ فارم مہیا نہیں کر سکتی۔اور مجھے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پیپلز پارٹی بہترین پلیٹ فارم ہے۔کسی بھی سیاسی ورکر کے لیے پیپلز پارٹی پاکستان میں سب سے بہترین جماعت ہے۔
اس موقع پر راہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خواہ سے سینٹ انتخابات میں اچھے نتائج حاصل کریں گے۔صوبے سے کچھ دیگر اہم شخصیات کی بھی پیپپلز پارٹی میں شمولیت امکان ہے۔ہم صوبائی حکومت کے اراکین اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی حمایتی نہیں ہیں مگر بہت جلد خیبر پختون خواہ میں حکومتی جماعت کا فارورڈ بلاک پرس کانفرنس کرے گا۔